• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: بجلی چوری اور نادہندگان کیخلاف کریک ڈاؤن جاری، 550 مقدمات درج

کراچی بھر میں بجلی چوری اور نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے، اب تک بجلی چوری کے خلاف مختلف تھانوں میں 550 مقدمات درج کرلیے گئے۔ 

ترجمان کےالیکٹرک کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں 82 لاکھ یونٹس کی چوری کی گئی، چوری کی گئی بجلی کی مالیت 4 کروڑ 18 لاکھ روپے بنتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 20 کیسز میں بجلی کے 32 لاکھ یونٹس چوری کیے گئے۔

ترجمان کےالیکٹرک نے بتایا کہ حب میں غیرقانونی نیٹ ورک آپریٹر کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے، نیٹ ورک حب میں 150 دکانوں کو غیرقانونی بجلی فراہم کر رہا تھا۔

قومی خبریں سے مزید