کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر سی 14 میں قبرستان سے نوجوان کی لاش ملی ہے جس کی شناخت ہمایوں کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔ لاش کے پاس سے پستول بھی ملا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ ہمایوں اورنگی ٹاؤن کا رہائشی تھا، ابتدائی طور پر واقعہ خودکشی کا لگتا ہے تاہم اس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔