نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ وبائی امراض کی روک تھام کیلئے ویکسینز کی دستیابی ہر ایک کیلئے ممکن بنانا ضروری ہے۔ ہمیں عالمی سطح پر ویکسین کی ترسیل کا نظام بہتر بنانا ہوگا۔
وبائی امراض کی روک تھام، تیاری اور رد عمل کے موضوع پر نیویارک میں سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ حقوق دانش کے نام پر غریب ملکوں سے غیرمنصفانہ رویہ نہیں رکھنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ چھوٹے سے وائرس کے باعث کروڑوں افراد کو لاک ڈاؤن کا سامنا کرنا پڑا۔ خوش قسمتی تھی کہ سائنسدان کورونا کی ویکسین بنانے میں کامیاب ہوگئے۔
انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ویکسین کی تقسیم میں عالمی سطح پر غیر منصفانہ رویہ دیکھنےکو ملا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی روک تھام میں درپیش مسائل دوبارہ نہ دہرانے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے۔