• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا نے بھارت کی ٹریول ایڈوائزری مسترد کردی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کینیڈا کی حکومت نے بھارت کی طرف سے کینیڈا میں سیکیورٹی خطرات کے بارے میں جاری کردہ ٹریول ایڈوائزری کو مسترد کر دیا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کینیڈا دنیا کے محفوظ ترین ممالک میں سے ایک ہے، ساتھ ہی سکھ رہنما کے قتل کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے سفارتی تنازع پُرسکون رہنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے گزشتہ روز کینیڈا میں موجود بھارتی شہریوں کے لیے ایڈوائزری جاری کی تھی جس میں کینیڈا میں بڑھتی بھارت مخالف سرگرمیوں پر وہاں موجود بھارتیوں سے احتیاط کا مشورہ دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے پیر کو پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت خالصتان رہنما ہردیپ نجر کے قتل میں ملوث ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ ہمارے پاس مصدقہ اطلاعات ہیں کہ بھارتی ایجنٹ سکھ رہنما کے قتل میں ملوث ہوسکتے ہیں۔

یاد رہے کہ سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کو کینیڈا میں گوردوارے کے سامنے 18جون کو قتل کردیا گیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید