وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے اسلام آباد میں کارروائی کرتے ہوئے آن لائن جنسی ہراسگی میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ملزم کو راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا جس کے قبضے سے موبائل فون برآمد کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ترجمان ایف آئی اے نے مزید بتایا ہے کہ ملزم نے سوشل میڈیا پر شکایت کنندہ کو بدنام کیا تھا، ویڈیوز میں شامل دیگر ملزمان کے خلاف بھی کارروائی جاری ہے۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بیرونِ ملک مقیم ملزمان کی گرفتاری کے لیے انٹرپول سے بھی رابطہ کر رہے ہیں۔