ملتان(سٹاف رپورٹر) ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل ملتان نےجنسی ہراسگی میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتارکرلیا،گرفتار ملزمان میں معصوم حیدر اور عبدالخلیق شامل ہیں، ملزم معصوم حیدر کو فیصل آباد جب کہ ملزم عبدالخلیق کو ملتان سے گرفتار کیا گیا، ملزمان نے متاثرہ کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کیں،ملزمان ویڈیوز کی آڑ میں شکایت کنندگان کو بلیک میل بھی کرتے رہے،ملزمان نے قابل اعتراض ویڈیوز کے عوض رقم بھی وصول کی،ملزمان سے موبائل فونز اور سوشل میڈیا اکاونٹس برآمد کر کے ان کے خلاف دو مقدمات درج کر لیے گئے۔