محکمہ ریلوے نے کرایوں میں اضافے کی وجہ سے مسافروں کی تعداد کم ہونے پر لاہور اور کراچی کے درمیان چلنے والی شالیمار ایکسپریس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
محکمہ ریلوے کے مطابق مسافر ٹرین شالیمار ایکسپریس خسارے میں چل رہی ہے، جس کی وجہ سے ریلوے کو روزانہ 20 لاکھ اور ماہانہ 6 کروڑ روپے کا نقصان ہو رہا تھا۔
محکمہ ریلوے کا کہنا ہے کہ مطلوبہ آمدن نہ ملنے پر ریلوے انتظامیہ نے ٹرین کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔