جمعیت علماء اسلام (ف) کے سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے الیکشن کمیشن کے جنوری میں عام انتخابات کروانے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں جے یو آئی (ف) کے سینیٹر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ضابطوں میں گنجائش ہے تو سردی میں الیکشن نہ کروائے جائیں، مزید تاخیر کی گئی تو احتجاج کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے کہہ دیا 2018ء کی تاریخ دہرائی تو جے یو آئی مزاحمت کرے گی۔
عبدالغفور حیدری نے مزید کہا کہ الیکشن میں مزید تاخیر کی تو احتجاج کریں گے۔
جے یو آئی (ف) کے رہنما کا کہنا تھا کہ بلا تفریق سب کا احتساب ہونا چاہیے۔