• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد کے شہری کا قتل، ملزم کراچی سے گرفتار

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی کے علاقے اسٹیل ٹاؤن میں پولیس نے کارروائی کے دوران قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ملزم نے 15 ستمبر کو حیدر آباد کے رہائشی نوید بیگ نامی شہری کو قتل کیا اور لاش گھگھر پھاٹک کے قریب پھینک کر فرار ہو گیا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم رحیم شاہ نے غیرت کے نام پر نوید بیگ کو قتل کیا، اس واردات میں اس کے ساتھ ایک اور ملزم شہباز خان بھی موجود تھا، ملزم نے 15 ستمبر کو گاڑی حیدر آباد سے کراچی کے لیے بک کرائی تھی۔

پولیس حکام نے مزید بتایا ہے کہ ملزم کے قبضے سے مقتول کی گاڑی بھی برآمد کر لی گئی ہے۔

ملزم رحیم کے ساتھی شہباز کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید