حیدر آباد کے رہائشی مقتول نوید بیگ کے قتل کا مقدمہ بھائی کی مدعیت میں تھانہ اسٹیل ٹاؤن میں درج کرلیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول نوید بیگ کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا، معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔
گزشتہ روز اسٹیل ٹاون کراچی کے قریب مقتول کی لاش ملی تھی، مقتول نوید بیگ رینٹ اے کار کمپنی میں ڈرائیور تھا۔
دو روز قبل دو افراد کو کراچی لے آیا تھا، تب سے لاپتا تھا، مقتول کی گاڑی ٹھٹھہ میں گھارو کے قریب سے ملی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ مقتول کے ساتھ حیدرآباد سے کراچی آنے والے مسافروں کی تفصیلات حاصل کرلی گئیں۔