• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

9 مئی واقعہ: ملزمہ روبینہ جمیل کی درخواستِ ضمانت نمٹا دی گئی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں 9 مئی کے مقدمےمیں ملزمہ روبینہ جمیل کی ضمانت پر سماعت ہوئی۔

جج ارشد جاوید نے روبینہ جمیل کی درخواستِ ضمانت قبل از وقت ہونے کی بنیاد پر نمٹا دی۔

عدالت کا کہنا ہے کہ ملزمہ کا جوڈیشل ریمانڈ منظور ہونے کے بعد ضمانت دائر کی جا سکتی ہے۔

پراسیکیوشن نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ مقدمے میں نئی دفعات شامل ہونے پر ملزمہ جسمانی ریمانڈ پر ہیں۔

قومی خبریں سے مزید