• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر: سلنڈر پھٹنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہو گئی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

سکھر بس ٹرمینل کے قریب دکان میں سلنڈر پھٹنے سے زخمی ہونے والا ایک اور فرد دورانِ علاج دم توڑ گیا۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق 4 روز قبل ہونے والے سلنڈر دھماکے کا ایک اور زخمی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 7 ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ 4 روز قبل دکان میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 7 افراد زخمی ہوئے تھے، حادثے کے تمام زخمی یکے بعد دیگرے چل بسے۔

قومی خبریں سے مزید