معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشال ملک نے کہا ہے کہ بھارت انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔ کشمیری قوم ہمیشہ سے سول سوسائٹی کی جانب سے آواز بلند کرنے کا کہتی رہی۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ مشعال ملک نے کہا کہ عالمی برادری نے بھارتی مظالم پر سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا۔ بھارت کی جانب سے پاکستان میں بھی دو سکھوں کو نشانہ بنایا گیا۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی نے کہا کہ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بہت اچھا بیان دیا ہے۔ بھارت کو عالمی مارکیٹ سمجھ کر ماضی میں خاموشی اختیار کی گئی۔
مشعال ملک نے کہا بھارت کی طرف سے سر عام دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ بھارتی کا بیرون ممالک میں دہشتگردی کا نیٹ ورک ہے۔ وہ دنیا بھر میں دہشتگردی کا کینسر پھیلارہا ہے۔
مشعال ملک نے کہا ہمیں ڈرنا نہیں بھارت کو بےنقاب کرنا ہے۔ پاکستان کی حکومت اور عوام بھارتی مظالم کے شکار تمام لوگوں کے ساتھ ہیں۔