• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی پی پیز سے معاہدے کرنے والے قومی مجرم ہیں، معاہدے ختم کیے جائیں، سراج الحق

 
فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ غلامی کو کسی قیمت پر برداشت نہیں کر سکتے، حکومت سے بجلی کی قیمت کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ 

پیر کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ  پیپلز پارٹی کی حکومت نے آئی پی پیز سے معاہدہ کیا تھا۔ 

انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز سے معاہدہ ہوا ہے کہ بجلی استعمال ہو یا نہ ہو بوجھ غریب عوام پر آتا ہے۔ عوام اور جماعت اسلامی کا مطالبہ ہے آئی پی پیز کے معاہدے ختم کیے جائیں۔ 

سراج الحق نے کہا کہ پیپلز پارٹی، ن لیگ کے بعد پی ٹی آئی نے آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں کو کیسے برقرار رکھا۔ آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں میں مقابلہ بد سے بدتر ہے۔  

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ چاروں طرف سے یہ عوام کو لوٹتے ہیں، مطالبہ ہے کہ فراڈ معاہدے ختم کیے جائیں۔ یہ کمپنیاں ہمارے ہی بینکوں سے قرضہ لیتی ہیں پھر ہم سے کیپسٹی چارجز وصول کر رہی ہیں۔ 

سراج الحق نے کہا آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے کرنے والے قومی مجرم ہیں۔ جماعت اسلامی چاہتی ہے کہ آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے ختم کیے جائیں۔

قومی خبریں سے مزید