بھارت کے فلمی مبصر کمال راشد خان المعروف کے آر کے نے بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کی شادی کے بارے میں نیا انکشاف کر دیا۔
کے آر کے نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر کنگنا رناوت کی اگلے سال شادی ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔
اُنہوں نے لکھا ہے کہ اداکارہ کنگنا رناوت دسمبر 2023ء میں ایک بزنس مین سے منگنی کرنے والی ہیں۔
کمال راشد خان نے کنگنا رناوت کو ایڈوانس میں شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ اداکارہ کی شادی اپریل 2024ء میں ہو جائے گی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل کنگنا رناوت کی شادی کے حوالے سے یہ پیش گوئی سامنے آئی تھی کہ ان کی کبھی شادی نہیں ہو گی۔