• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مبینہ کرپشن: مونس الہٰی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

مونس الہٰی - فوٹو: فائل
مونس الہٰی - فوٹو: فائل

لاہور کی احتساب عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن سے متعلق تحقیقات میں صدر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چوہدری پرویز الہٰی کے صاحبزادے مونس الہٰی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ 

عدالت نے نیب کی درخواست پر 5 اکتوبر تک ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جبکہ عدالت نے مونس الہٰی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی آئندہ سماعت تک کےلیے مؤخر کردی۔

احتساب عدالت کے جج نسیم احمد ورک نے نیب کی درخواست پر سماعت کی۔ 

نیب نے عدالت میں درخواست دی تھی کہ چیئرمین نیب نے 11 اگست کو مونس الہٰی کا ورانٹ جاری کیا، انہیں گرفتار کرنے کی کوششیں کیں مگر وہ جان بوجھ کر روپوش ہیں۔

احتساب عدالت سے استدعا کی گئی کہ ملزم طلبی کے باوجود شامل تفتیش نہیں ہوا لہٰذا اسے اشتہاری قرار دیا جائے۔

خیال رہے کہ مونس الہٰی پر ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ اربوں روپے کرپشن کرنے کا الزام ہے۔

قومی خبریں سے مزید