گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ملک کو ترقی یافتہ بنانےکے لیے ہر ایک کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔
کامران ٹیسوری کا ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا ہے کہ موجودہ معاشی و سیاسی صورتِ حال ہم سب کی توجہ کی متقاضی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کے تناظر میں ہمیں ایک متحد قوم کے طور پر آگے بڑھنا ہے۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ پوری قوم نے 9 مئی کے واقعات کی بھرپور طریقے سے مذمت کی اور پوری قوم اپنی مسلح افواج اور قومی سلامتی کے اداروں کے ساتھ ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ کہ عوامی فلاح و بہبود کے لیے میں اپنے حصے کا کام کرتا رہوں گا۔