• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وشال بھردواج کا شاہ رخ خان کے ساتھ فلم بنانے کا اشارہ

بھارت کے فلم ڈائریکٹر وشال بھردواج نے شاہ رخ خان کے ساتھ فلم بنانے کا اشارہ دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک حالیہ انٹرویو میں وشال بھردواج نے کہا کہ وہ شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کیلئے آرزو مند ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کی نئی فلم ’خفیہ‘ میں کنگ خان مختصر کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ’جوان‘ کے بعد میں نے شاہ رخ کو کال کی اور ان سے تفصیلی گفتگو کی، ایک نکتے پر ہم فلم بنانے کے بہت قریب پہنچ چکے تھے، اس کا اعلان بھی ہوچکا تھا، ہم شوٹنگ کرنے والے تھے لیکن کچھ معاملات کی وجہ سے وہ فلم نہ بن سکی۔

وشال اپنی بنائی ہوئی فلم ’2 اسٹیٹس‘ کی بات کر رہے تھے جس میں بعد ازاں ارجن کپور کو کاسٹ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ’میں جب بھی شاہ رخ سے ملتا ہوں ہمیشہ یہ رہتا ہے کہ کب ہونا ہے، اب وہ وقت آرہا ہے، کیمیو رول تو ہو ہی گیا ہے تو فلم بھی اس بار ہونی چاہیے، اندر سے میں بھی خود کو بولا کہ اس بار مجھے کچھ لگ رہا ہے کہ ہم لوگ کچھ کر پائیں گے ساتھ میں‘۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید