• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرا کیریئر تن تنہا یش چوپڑا نے تخلیق کیا، انکا مشکور ہوں، شاہ رخ خان

بالی ووڈ کی عہد ساز شخصیت یش چوپڑا جنکی آج 27 ستمبر کو سالگرہ منائی جاتی ہے انکے بارے میں کنگ خان شاہ رخ نے ایک بار کہا تھا کہ یش چوپڑہ نے انکا کیریئر تخلیق کیا۔

ماضی میں اپنے ایک انٹرویو میں شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ میں محسوس کرتا تھا کہ میں کوئی پرکشش شخصیت کا مالک نہیں اور سوچتا تھا کہ میں عاشق ٹائپ کے لڑکے کا کردار اچھی طرح ادا نہیں کرسکوں گا، لیکن یش جی مجھے مسلسل یہ کہتے کہ اگر میں نے اسکرین پر پیار کرنے والے لڑکے کا کردار نہیں کیا تو کچھ نہیں ہوگا اور کیریئر آگے نہیں بڑھ سکے گا۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ جس کے بعد میں نے وہی کیا جو انہوں نے کہا اور پھر پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ انہوں نے تن تنہا میرا کیریئر بنایا میں آج جو کچھ بھی ہوں وہ یش چوپڑا کی وجہ سے ہوں، اس کے لیے ان کا شکر گزار ہوں۔ 

واضح رہے کہ شاہ رخ خان نے یہ باتیں نیشنل یش چوپڑا میموریل ایوارڈ کی وصولی کے وقت اپنی تقریر میں کہی تھیں۔ شاہ رخ خان اور یش چوپڑا نے ایک ساتھ نامور پروجیکٹس کیے جن میں دل تو پاگل ہے اور ڈر سمیت کئی فلمیں شامل ہیں۔ 

ایک اور انٹرویو میں کنگ خان نے کہا کہ یش چوپڑا سے پہلی ملاقات کے موقع پر انکے بارے میں میرا مختلف تاثر تھا، میرے خیال میں وہ کوئی طویل قامت، بڑے بالوں والے نیم ہیپی اور بہت ٹھنڈے مزاج کے انسان ہونگے، لیکن جب میں نے انہیں دیکھا تو حیران ہوا وہ تو ایک سیدھے سادے، صاف گو انسان تھے۔ یاد رہے کہ یش چوپڑا کا اکتوبر 2012 میں انتقال ہوگیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید