• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آذربائیجان: کاراباخ کے رہنما نے ریاستی ادارے تحلیل کرنے کے حکم نامے پر دستخط کردیے

آذربائیجان کے علاقے کاراباخ کے رہنما سمویل شہرامنیان نے ریاستی ادارے تحلیل کرنے کے حکم نامے پر دستخط کر دیے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق نگورنو کاراباخ کی خود ساختہ ریاستی حیثیت یکم جنوری کو ختم ہوجائے گی۔

آذربائیجان میں کاراباخ کے انضمام کیلئے فریقین کے درمیان بات چیت جاری ہے، نگورنو کاراباخ پر تین دہائیوں سے آرمینیائی باشندوں کا تسلط تھا۔

آذربائیجان نے گزشتہ ہفتے علیحدگی پسندوں کے خلاف آپریشن میں کاراباخ پر قبضہ کرلیا تھا۔

برطانوی میڈیا نے مزید کہا کہ کاراباخ کو بین الاقوامی سطح پر آذربائیجان کا حصہ تسلیم کیا جاتا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید