• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹرز کے بعد کیا پاکستانی اداکاروں کو بھی بھارت مدعو کر سکتے ہیں؟ بھارتی ڈائریکٹر کا سوال

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

معروف بھارتی فلم’رئیس‘ کے ہدایت کار راہول ڈھولکیا نے کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء کے لیے پاکستانی کرکٹرز کے بھارت پہنچنے کے بعد پاکستانی اداکاروں کو بھارت مدعو کرنے کی اجازت کے بارے میں سوال پوچھ لیا۔

کرکٹ ورلڈکپ 2023ء کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم 7 سال بعد بھارت پہنچی تو بھارتی شہر حیدر آباد دکن میں بھارتی عوام کی جانب سے ٹیم کا پُرجوش انداز میں استقبال کیا گیا۔

اس موقع پر راہول ڈھولکیا نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ایکس پر بھارت کے عوام سے ایک اہم سوال پوچھا ہے۔

اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ اب جب پاکستانی کرکٹرز باضابطہ طور پر یہاں موجود ہیں تو کیا ہم پاکستانی اداکاروں کو بھی اپنی فلموں میں اداکاری یا موسیقاروں کو یہاں پرفارم کرنے کے لیے مدعو کر سکتے ہیں؟

یاد رہے کہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے راہول ڈھولکیا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’رئیس‘ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو دیا تھا۔

پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے اس فلم کے بعد اب تک کئی سالوں سے بھارت میں پاکستانی فنکاروں کے کام کرنے پر پابندی ہے جسے ہٹانے کا بھارتی حکومت کا فی الحال کوئی ارادہ نظر نہیں آ رہا۔

دوسری جانب پاکستان میں بھی بھارتی فلموں کی ریلیز پر کئی سالوں سے پابندی عائد ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید