• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی شہرت یافتہ کورین بینڈ ’بی ٹی ایس‘ ورلڈ ٹور کا آغاز کب کرے گا؟ تاریخ سامنے آگئی

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

عالمی شہرت یافتہ کورین بینڈ ’بی ٹی ایس‘ نے رواں سال اپنے ورلڈ ٹور کا اعلان کر دیا۔

’بی ٹی ایس‘ کے ورلڈ ٹور کے بارے میں اعلان گلوبل فینڈم پلیٹ فارم ویورز پر کیا گیا ہے۔

مداحوں کو یہ خوشخبری سناتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ 2019ء کے بعد 7 سالوں کے دوران یہ بی ٹی ایس کا پہلا ورلڈ ٹور ہوگا اور یہ اس بینڈ کا اب تک کا سب سے بڑا ٹور ہوگا کیونکہ اس ٹور پر ’بی ٹی ایس‘ بینڈ 12 ماہ کے دوران دنیا کے 34 مختلف خطوں میں پرفارم کرے گا۔

کورین بینڈ ٹور کا آغاز اپنے ملک جنوبی کوریا کے شہر گویانگ سے کرے گا پھر جاپان سے ہوتے ہوئے امریکا، اسپین، برطانیہ، فرانس اور کئی ممالک کا سفر کرے گا۔

’بی ٹی ایس‘ بینڈ ٹور کے دوران کئی جنوبی ایشیائی ممالک جیسے کہ سنگاپور، ملائیشیا اور فلپائن میں بھی ٹھہرے گا۔

یہ خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں کہ کورین بینڈ اگلے سال مشرق وسطیٰ اور بھارت کا دورہ بھی کرے گا۔

واضح رہے کہ آر ایم، شوگا، جے ہوپ، جن، جنگ کوک، وی اور جم ان کی ملڑی سروس مکمل ہونے کے بعد ’بی ٹی ایس‘ بینڈ کی رواں سال 20 مارچ کو ایک نئے البم کے ساتھ تقریباََ 4 سال کے بعد واپسی ہو رہی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید