• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اب تک کی اطلاعات کے مطابق مستونگ دھماکا خودکش تھا، نگراں وزیر داخلہ بلوچستان

دھماکے کے بعد جائے وقوعہ ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئی۔
دھماکے کے بعد جائے وقوعہ ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئی۔

نگراں وزیر داخلہ بلوچستان زبیر جمالی کا کہنا ہے کہ اب تک کی اطلاعات کے مطابق مستونگ دھماکا خودکش تھا۔

کوئٹہ میں ٹراما سینٹر کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ دھماکے میں اموات 30 اور 40 کے درمیان ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹراما سینٹر میں 52 زخمیوں کو لایا گیا، 5 زخمی دم توڑ گئے۔

زبیر جمالی نے مزید کہا کہ دھماکےکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، پوری کوشش تھی کہ ایسے واقعات نہ ہوں۔

قومی خبریں سے مزید