سوئی نادرن نے اسلام آباد میں گیس کے پریشر میں کمی کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔
سوئی نادرن کے ترجمان کے مطابق اسلام آباد میں درجہ حرارت میں اچانک کمی کے باعث گیس کی رسد اور طلب میں فرق آسکتا ہے۔
ترجمان سوئی نادرن نے مزید کہا کہ اسلام آباد کے ملحقہ علاقوں میں گیس کی رسد اور طلب میں فرق آسکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں کچھ صارفین کو ممکنہ گیس پریشر میں کمی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، متعلقہ افسران اور فیلڈ اسٹاف صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
ترجمان سوئی نادرن نے کہا کہ گیس پریشر میں کمی سے متعلق انفرادی اور اجتماعی شکایات کا بروقت ازالہ کیا جا رہا ہے۔
سوئی نادرن کے مطابق صارفین گیس کے استعمال میں خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔