پنجاب میں کپاس کی اوسط پیداوار گزشتہ سال کے مقابلے میں 48.1 فیصد زیادہ رہی۔
لاہور سے محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان کے مطابق کپاس کی 33 لاکھ 66 ہزار گانٹھیں حاصل ہوئیں۔
ترجمان کے مطابق یہ گزشتہ سال سے 64.4 فیصد زائد ہیں، پنجاب میں اب تک کپاس کی اوسط پیداوار 11.76 من فی ایکڑ ریکارڈکی گئی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ صوبے میں گزشتہ سال کپاس کی اوسط پیدوار 7.94 من فی ایکڑ تھی۔