خیبرپختونخوا کے محکمۂ انسداد دہشت گردی نے انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی دوسری فہرست جاری کردی۔
محکمۂ انسداد دہشت گردی کی جانب سے جاری کی گئی فہرست میں 30 دہشت گردوں کے نام اور تصاویر شامل ہیں۔
دہشت گردوں کا تعلق بنوں، لکی مروت، ڈی آئی خان اور دیگر اضلاع سے ہے اور ان کے سروں کی قیمتیں بھی مقرر کردی گئی ہیں۔
سی ٹی ڈی نے اپیل کی ہے کہ عوام دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے مدد کریں۔
سی ٹی ڈی کے پی کی جاری فہرست کے مطابق لکی مروت سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد حبیب اللہ کے سر کی قیمت 50 لاکھ مقرر کی گئی ہے جبکہ بنوں کے دہشت گرد کمانڈر مولوی نعمت اللہ کے سر کی قیمت 40 لاکھ مقرر کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ہنگو کی تحصیل دوآبہ میں تھانے کی مسجد میں خودکش حملہ ہوا تھا جس میں ایک پولیس اہلکار سمیت 5 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوئے تھے۔