• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: کانگو وائرس کے 5 مریضوں کا علاج جاری

-فائل فوٹو
-فائل فوٹو

کوئٹہ کے فاطمہ جناح اسپتال میں کانگو وائرس کے 5 مریضوں کا علاج جاری ہے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق زیرِ علاج مریضوں کو ایک ہفتے کے دوران لایا گیا تھا جن میں قلعہ عبداللہ کا 6 سالہ بچہ بھی شامل ہے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق بلوچستان میں رواں سال کانگو وائرس کے 35 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صوبے میں کانگو وائرس سے متاثرہ 11 مریضوں کا انتقال ہوا ہے۔

صحت سے مزید