ترکیے نے گزشتہ روز صوبہ بلوچستان کے علاقے مستونگ میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کی ہے۔
ترکیے کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ مذمتی بیان میں کہا گیا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔
وزارت خارجہ کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی حمایت جاری رکھیں گے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز مستونگ میں خودکش دھماکے میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) سمیت 52 افراد شہید ہوگئے تھے۔