فرانس کی وزارت خارجہ کی جانب سے گزشتہ روز صوبہ بلوچستان کے علاقے مستونگ میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کی گئی ہے۔
فرانسیسی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔
فرانسیسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ مذمتی بیان میں کہا گیا ہے کہ حملے میں زخمیوں کی جلد صحتیابی کے خواہشمند ہیں، مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز مستونگ میں ہونے والے خودکش دھماکے میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) سمیت 52 افراد شہید ہوئے تھے۔