• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں دہشت گردی کے پیچھے’را‘ہے، سرفراز بگٹی

نگراں وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات کے پیچھے ’را‘ ہے، دہشتگردوں کی کمین گاہوں کا پتا ہے۔

کوئٹہ میں سانحہ مستونگ پر بریفنگ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر داخلہ نےکہا کہ ان سب کی نانی ایک ہے۔ انہیں بلوں سے نکال کر انجام تک پہنچایا جائے گا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ریاست دہشت گردوں کے خلاف آخری حد تک جائے گی، گزشتہ دو سال میں دہشتگردوں سے نرمی کی پالیسی اپنائی گئی۔

 سرفراز بگٹی نے  جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے رہنما حافظ حمداللّٰہ پر حملے کے ماسٹر مائنڈ کو ہلاک کرنے کا دعویٰ بھی کیا۔

واضح رہے کہ مستونگ حملے میں جاں بحق افراد کی تعداد 55 ہوگئی ہے،  مستونگ میں عید میلاد النبی کے جلوس پر خودکش حملے کا مقدمہ نامعلوم حملہ آوروں کیخلاف درج کرلیا گیا۔

آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ نے کہا کہ دھماکے میں 6 سے 8 کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید