• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: سبز کچھوے کے 11 ہزار سے زائد انڈے جمع

کراچی میں میرین ٹرٹلز یونٹ نے سبز کچھوؤں کے 11 ہزار سے زائد انڈے جمع کرلیے۔

انچارج میرین ٹرٹلز کنزرویشن یونٹ اشفاق علی میمن نے جیو نیوز کو بتایا کہ امید ہے چند روز میں 13 ہزار سے زائد انڈے اکٹھے کرنے کا ٹارگٹ پورا ہوجائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سبز کچھوے انڈے دینے کےلیے ہاکس بے اور سینڈز پٹ کے ساحل کا رخ کر رہے ہیں۔

اشفاق میمن نے یہ بھی کہا کہ  ساحل پر مادہ کچھوے کی بنائی گئی پٹ سے رضاکار انڈے جمع کرتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ مادہ کچھوے 15 فروری تک افزائش نسل کے لیے پاکستان کے ساحلی علاقوں کا رخ کرتی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید