• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے کی درخواست پر مونس الہٰی کے وارنٹ گرفتاری جاری

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کی درخواست پر عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے بیٹے مونس الہٰی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

اسپیشل کورٹ سینٹرل میں مونس الہٰی کےخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے سمن کی عدم تعمیل کی رپورٹ پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

تفتیشی افسر نے کہا کہ مونس الہٰی کے اسپین میں پتے پر سمن کی تعمیل کروائی لیکن وہ وہاں نہیں تھے، سمن کی رپورٹ برطانوی ایمبیسی بھیجی وہ سماعت سے پہلے واپس نہیں آئی، اب برطانوی ایمبیسی سے رپورٹ آئی ہے کہ سمن وصول کرنے کے لیےکوئی نہیں تھا۔

عدالتی حکمنامے میں کہا گیا کہ ایف آئی اے نے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا کی ہے، مواد موجود ہے کہ ملزم مفرور ہے اور سمن کی پابندی نہیں کرے گا۔

اسپیشل کورٹ سینٹرل نے کیس کی سماعت 11 کتوبر تک ملتوی کردی۔

قومی خبریں سے مزید