• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جناح ہاؤس حملہ کیس: تحریک انصاف کے 9 رہنما اشتہاری قرار


لاہور میں انسداد دہشت گردی عدالت نے تحریک انصاف کے سابق وزرا سمیت 9 رہنماؤں کو جناح ہاؤس حملہ کیس میں اشتہاری قرار دے دیا ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو دانستہ روپوش ہونے پر اشتہاری قرار دیا ہے اور ان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

عدالت نے جن رہنماؤں کو اشتہاری قرار دیا ان میں حماد اظہر، فرخ حبیب، مراد سعید، اعظم سواتی اور علی امین گنڈا پور شامل ہیں۔ 

میاں اسلم اقبال، زبیر نیازی، کرامت کھوکھر اور عندلیب عباس کو بھی اشتہاری قرار دیا گیا ہے۔ ان رہنماؤں کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج ہے۔

قومی خبریں سے مزید