لاہور ہائی کورٹ میں 90 دن میں الیکشن نہ کروانے کا اقدام چیلنج کر دیا گیا۔
اس حوالے سے عدالت میں منیر احمد ایڈووکیٹ نےدرخواست دائر کی ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئین کے مطابق 90 دن میں الیکشن کروانا آئینی پابندی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ابھی تک 90 دن میں الیکشن کروانے کے لیے کوئی اقدام نہیں کیا جبکہ اسمبلیاں تحلیل ہونے کے بعد اب 90 دن میں الیکشن کروانے کے لیے وقت بہت کم رہ گیا ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ 90 دن میں الیکشن کروانے کے احکامات دیے جائیں۔
درخواست میں یہ استدعا بھی کی گئی ہے کہ صدرِ مملکت کو الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرنے کے لیے کہا جائے۔