آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے پی ٹی آئی وکیل خالد یوسف کی جانب سے دائر سائفر کیس کی نقول فراہم کرنے کی درخواست منظور کر لی۔
جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں سائفر کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف پیش ہوئے۔
وکیل خالد یوسف نے سائفر کیس کے چالان کی نقول حاصل کرنے کے لیے درخواست دائر کر دی۔
وکیل خالد یوسف نے استدعا کی کہ سائفر کیس کی تیاری کے لیے ریکارڈ درکار ہے۔
عدالت نے پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف کی جانب سے دائر سائفر کیس کی نقول فراہم کرنے کی درخواست منظور کر لی۔
عدالتی عملے نے وکیل کو بتایا کہ سائفر کیس کی نقول فراہم کرنے کے لیے ایک دن درکار ہو گا، چالان کی نقول پرسوں فراہم کر دی جائیں گی۔
عدالتی عملےنے وکیل خالد یوسف کو بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔