• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایم ایف کا وفد رواں ماہ کے آخر میں پاکستان آئے گا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا جائزہ مشن رواں ماہ کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرے گا۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا وفد جولائی سے ستمبر تک پاکستان کی معیشت کا جائزہ لےگا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا وفد وزارتِ خزانہ، توانائی، ایف بی آر اور صوبائی حکومتوں سے مذاکرات کرے گا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا وفد ایف بی آر، توانائی اور پلاننگ کمیشن میں اصلاحات کا جائزہ بھی لے گا۔

تجارتی خبریں سے مزید