• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف کیس: پی ٹی آئی نے اضافی دستاویزات جمع کرا دیں

سپریم کورٹ----فائل فوٹو
سپریم کورٹ----فائل فوٹو

پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف کیس میں پاکستان تحریکِ انصاف نے اضافی دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کرا دیں۔

پی ٹی آئی نے استدعا کی ہے کہ اضافی دستاویزات کو کیس کے ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے۔

پی ٹی آئی کی دستاویزات کے مطابق پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ عدلیہ کی آزادی کے خلاف ہے، آئین میں پارلیمنٹ اور ایگزیکٹیو کے اختیارات واضح ہیں۔

دستاویز میں کہا گیا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت نے سپریم کورٹ کے متوازی نظام قائم کرنے کی کوشش کی، آئین میں سپریم کورٹ اور چیف جسٹس پاکستان کے اختیارات بالکل واضح ہیں۔

پاکستان تحریکِ انصاف نے کہا کہ بنیادی حقوق اور عدلیہ کی آزادی کے خلاف قانون سازی برقرار نہیں رکھی جا سکتی، سپریم کورٹ رولز 1980ء کی موجودگی میں عدالت عظمیٰ سے متعلق قانون سازی نہیں کی جا سکتی۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس کی سربراہی میں فل کورٹ کل پریکٹس اینڈ پروسیجر کیس کی سماعت کرے گا۔

قومی خبریں سے مزید