• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ محمود قریشی کی جوائنٹ بینک اکاؤنٹ کھلوانے کی درخواست منظور

پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی----فائل فوٹو
پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی----فائل فوٹو

اسلام آباد کی آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی جوائنٹ بینک اکاؤنٹ کھلوانے کی درخواست منظور کر لی۔

شاہ محمود قریشی کی جوائنٹ بینک اکاؤنٹ کے لیے بائیو میٹرک کی اجازت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے شاہ محمود قریشی کی جانب سے مشترکہ بینک اکاؤنٹ کے لیے بائیو میٹرک کرانے کی دائر درخواست منظور کر لی۔

عدالت نے بینک نمائندگان کو اڈیالہ جیل میں شاہ محمود قریشی کا بائیومیٹرک کرنے کی اجازت دے دی۔

عدالت نے ایف آئی اے اور وکیل صفائی علی بخاری کے دلائل مکمل ہونے کے بعد درخواست منظور کی۔

اس سے قبل سماعت کا احوال

اس سے قبل جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت میں وقفہ کر دیا تھا۔

شاہ محمود قریشی کے وکیل علی بخاری سیکرٹ ایکٹ عدالت پیش ہوئے۔

وکیل صفائی علی بخاری نے عدالت کو بتایا کہ شاہ محمود قریشی کا ایک ہی بینک اکاؤنٹ ہے، وہ جیل میں ہیں، روز مرہ کے معاملات چلانے کے لیے جوائنٹ اکاؤنٹ کھلوانا ہے۔

انہوں نے عدالت کو بتایا کہ شاہ محمود قریشی کی بائیو میٹرک کے لیے بینک اسٹاف کو جیل جانا ہے، ان کا ایک ہی بیٹا ہے جو واحد کفیل ہے، سابق وفاقی وزیر کے ملازمین اور وکلاء کو تنخواہیں بھی دینی ہیں۔

وکیل صفائی علی بخاری نے عدالت کو بتایا کہ شاہ محمود قریشی بیٹی اور بیوی کے ساتھ جوائنٹ بینک اکاؤنٹ کھلوانا چاہتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید