بھارت نے کینیڈین سفارت کاروں کو 10 اکتوبر کے بعد استثنیٰ منسوخ کرنے کی دھمکی دی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے کینیڈا کہا ہے کہ 41 سفارت کاروں کو واپس بلا لے اور کینیڈین سفارتکاروں کو بھارت چھوڑنے کے لیے 10 اکتوبر تک کی تاریخ دی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت نے 10 اکتوبر کے بعد کینیڈین سفات کاروں کا استثنیٰ منسوخ کرنے کی دھمکی دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق بھارت میں کینیڈا کے 62 سفارت کار موجود ہیں اور بھارت اب چاہتا ہے کہ کینیڈا اپنے سفارت کاروں کی تعداد میں کمی کرے۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کینیڈین وزارتِ خارجہ نے اس خبر پر فوری تبصرہ نہیں کیا ہے۔