ایرانی پاسداران انقلاب کی بری فوج کے کمانڈر محمد کرمی نے کہا ہے کہ ایران کی مسلح افواج ہائی الرٹ ہیں۔
دارالحکومت تہران سے جاری ایک بیان میں پاسداران انقلاب کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل محمد کرمی کا کہنا ہے کہ ایران کو ایک جامع اور ہائبرڈ جنگ کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کی یہ جنگ معاشی، سماجی اور سیاسی شعبوں سمیت کئی محاذوں پر جاری ہے۔