آسٹریلیا میں 16 سال سے کم عمر نوجوانوں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کے بعد ملک میں سوشل میڈیا کمپنیوں نے نوجوانوں کے 47 لاکھ اکاؤنٹس بند کر دیے۔
کینبرا سے آسٹریلوی حکام کے مطابق آسٹریلیا میں 16 سال سے کم عمر نوجوانوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی 10 دسمبر کو نافذ ہوئی تھی۔
خبر ایجنسی کے مطابق آسٹریلیا میں پابندی پر عمل نہ کرنے والی سوشل میڈیا کمپنیوں پر 33 لاکھ ڈالر جرمانہ مقرر کیا گیا ہے۔