• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا
فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا

نیپال میں 6.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جن کی گہرائی 10 کلو میٹر زیرِ زمین بتائی گئی ہے۔

نیشنل سیسمولیوجیکل سینٹر کے مطابق نیپال میں یکے بعد دیگر زلزلے کے دو جھٹکے آئے جن کی شدت 6.3 اور 5.3 ریکارڈ کی گئی۔

نیشنل سیسمولیوجیکل سینٹر کے مطابق نیپال میں زلزلے کے جھٹکےضلع بجھنگ میں آئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی سمیت بھارت کے دیگر حصوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق زلزلے کے جھٹکےدہرادون، اتر پردیش اور دیگر شہروں میں بھی محسوس کیے گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ اب تک کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید