• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سفارتکاروں کو بھارت سے نکالنے کا سوال، ٹروڈو کا جواب دینے سے انکار

کینیڈا کے وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ ہم بھارت کے ساتھ اپنے سفارتی تنازع کو بڑی سنجیدگی سے لے رہے ہیں اور اس کے حل کے لئے ذمہ داری اور تعمیری انداز میں کوششیں کر رہے ہیں۔ 

جسٹن ٹروڈو نے اس سوال کا جواب دینے سے انکار کر دیا کہ کیا کینیڈا بھارت کی جانب سے ان کے 41 سفارت کاروں کو نکالنے کے فیصلے پر ایسا ہی ردِعمل دے گا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات انتہائی مشکل دور سے گزر رہے ہیں اور اس دوران ہمارے لئے یہ بات زیادہ اہم ہو گئی ہے کہ ہمارے سفارت کار وہاں بھارتی حکومت کے ساتھ مل کر کینیڈین شہریوں اور ان کے خاندانوں کی مدد کریں۔

ہم اس انتہائی مشکل وقت میں بھارت کے ساتھ تعمیری تعلقات کے خواہاں ہیں۔

یاد رہے کہ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے کینیڈا سے کہا ہے کہ 41 سفارت کاروں کو واپس بلا لیے اور کینیڈین سفارتکاروں کو بھارت چھوڑنے کے لیے 10 اکتوبر تک کی تاریخ دی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت نے 10 اکتوبر کے بعد کینیڈین سفات کاروں کا استثنیٰ منسوخ کرنے کی دھمکی دی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید