• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی ہاؤس اسپیکر مک کارتھی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

امریکی ایوان نمائندگان میں ریپبلکنز نے عدم اعتماد کے ووٹ کے ذریعے ہاؤس اسپیکر کیون مک کارتھی کو عہدے سے ہٹا دیا۔

ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹس سے تعاون پر سخت گیر ریپبلکن اراکین مک کارتھی سے سخت ناراض تھے اور ان کے خلاف قرارداد پیش کردی گئی تھی۔

ایوان نمائندگان میں سخت گیر ری پبلکن ارکان کی جانب سے میکارتھی کے خلاف پیش کی گئی قرارداد پر ایوان نمائندگان نے 210 کے مقابلے میں 216 ووٹوں سے اسپیکر کو فارغ کیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا کی 234 سالہ تاریخ میں پہلی بار ایوان نے اسپیکر کے خلاف ووٹ دیا، ہاؤس اسپیکر کو ایسے وقت میں فارغ کیا گیا جب الیکشن میں محض ایک سال باقی ہے۔

کیون مک کارتھی کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ میں اپنی لڑائی جاری رکھ سکتا ہوں البتہ اس کا طریقہ کار مختلف ہو سکتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اگلے ایک ہفتے تک امریکی ایوان نمائندگان میں کوئی اسپیکر نہیں ہوگا کیونکہ مختلف ریپلکنز کا کہنا ہے کہ انہوں نے نئے اسپیکر کی تعیناتی سے متعلق 10 اکتوبر کو اجلاس بلایا ہے اور 11 اکتوبر کو نئے اسپیکر کیلئے ووٹنگ متوقع ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید