• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی انٹر بورڈ کا تمام گروپس کے نتائج 13 اکتوبر کو جاری کرنے کا اعلان

کراچی انٹر بورڈ آفس—فائل فوٹو
کراچی انٹر بورڈ آفس—فائل فوٹو 

کراچی انٹر بورڈ نے تمام گروپس کے نتائج ایک ہی دن جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

بورڈ ذرائع کے مطابق پری میڈیکل، انجینئرنگ اور کامرس کے نتائج کا ایک ہی دن اعلان ہو گا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ انٹر بورڈ 13 اکتوبر کو انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کرے گا۔

بورڈ کے ذرائع کے مطابق سالانہ نتائج کی تقریب میں صرف پوزیشن ہولڈرز کو بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید