میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بابا بھٹ آئی لینڈ پہنچ کر مکینوں کے لیے آر او پلانٹ کو فعال کر دیا۔
مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ رہائشیوں کو اگلے ایک دو ماہ تک یومیہ 35 ہزار گیلن پانی فراہم ہو گا، دسمبر سے رہائشیوں کو 1 لاکھ گیلن تک پینے کے صاف پانی کی فراہمی شروع ہو جائے گی۔
میئر کراچی نے مزید کہا ہے کہ بابا بھٹ آئی لینڈ پر پینے کے صاف پانی کا مسئلہ درپیش تھا، بلاول بھٹو کی ہدایت ہے کہ شہریوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کیے جائیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اپنے مقبول نعرے اور منشور کے مطابق عوام کی خدمت کر رہی ہے، بابا بھٹ آئی لینڈ کے مکینوں کا دیرینہ مسئلہ حل کر دیا ہے۔