• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنوں کرپشن کیس، ملزمان 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

----فائل فوٹو
----فائل فوٹو

احتساب عدالت پشاور نے ڈویژنل اکاؤنٹینٹ جنرل آفس بنوں کے کرپشن کیس میں نامزد ملزمان کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔

احتساب عدالت پشاور میں کرپشن کیس میں گرفتار 3 ملزمان جج صفی اللّٰہ کے سامنے پیش ہوئے۔

دورانِ سماعت نیب پراسیکیوٹرز نے کہا کہ ملزمان آصف اللّٰہ اور وحید اللّٰہ ڈویژنل اکاؤنٹینٹ جنرل آفس بنوں کے ملازمین ہیں، ملزمان نے دورانِ ملازمت ملازمین کی پینشن میں کرپشن کی ہے۔

نیب پراسیکیوٹرز نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کے گھر سے ایک کروڑ روپے بھی برآمد ہوچکے ہیں، تیسرا ملزم فرحان اللّٰہ سہولت کار ہے، فرحان اللّٰہ کے نام پر اکاؤنٹ کھولا گیا تھا۔

نیب پراسیکیوٹرز نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمان سے تفتیش مکمل نہیں ہوئی، نیب کے حوالے کیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید