• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنرل ساحر شمشاد کا نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا دورہ

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا دورہ کیا۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کو منصوبے میں شامل مختلف تحقیق و ترویج اور نئی ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے مراکز سے آگاہ کیا گیا۔

جنرل ساحر شمشاد نے ایئر چیف کی متحرک قیادت کی بھی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک منصوبے کے ذریعے ملک کیلئے کثیرالجہتی فوائد کا حصول ممکن ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید