• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا کے سفارتکاروں کی موجودگی زیادہ ہے، جو اندرونی معاملات میں مداخلت ہے، بھارت

ترجمان بھارتی وزارت خارجہ ارندام باغچی، فائل فوٹو۔
ترجمان بھارتی وزارت خارجہ ارندام باغچی، فائل فوٹو۔

بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ کینیڈا کے سفارت کاروں کی بھارت میں موجودگی زیادہ ہے، جو ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے اس میں کمی چاہتے ہیں، اس سلسلے میں بات چیت جاری ہے۔

کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر قتل پر کینیڈا بھارت کشیدگی کے تناظر میں کینیڈین سفارت کاروں کی تعداد کم کرنے کے بھارتی مطالبے کی خبر پر ترجمان بھارتی وزارت خارجہ ارندام باغچی کا کہنا ہے کہ ہماری بات چیت برابری پر ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ کینیڈین سفارتکاروں کی بہت زیادہ موجودگی ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے، اپنی متعلقہ سفارتی موجودگی میں برابری کی کوشش کر رہے ہیں، بھارت میں کینیڈین سفارتی موجودگی زیادہ ہے اس میں کمی ہونی چاہیے، ہماری اس سلسلے میں بات چیت جاری ہے۔

برطانوی اخبار نے گذشتہ دنوں کینیڈین سفارت کاروں کی تعداد کم کرنے کے بھارتی مطالبے کی خبر دی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید