• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر ٹرمپ باتوں نہیں ایکشن والے شخص ہیں، امریکی مندوب

امریکی مندوب مائیک والز نے کہا ہے کہ ایران خبردار رہے صدر ٹرمپ نے تمام آپشنز میز پر رکھے ہوئے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کےاجلاس میں مائیک والز نے کہا کہ صدر ٹرمپ باتوں نہیں ایکشن والے شخص ہیں۔

امریکی مندوب کا کہنا تھا کہ ایران میں قتل عام رکنا چاہیے۔

گزشتہ روز ٹرمپ نے اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا مظاہرین کے خلاف تشدد جاری رکھنے کی صورت میں سخت ردعمل دے گا۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہمیں گرین لینڈ کی ضرورت ہے، گرین لینڈ سے متعلق دیکھتے ہیں آگے کیا ہوتا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید